محکمہ موسمیات کی آئندہ چار روز تک بارشوں کی پیشگوئی

20 Sep, 2021 | 09:13 AM

Ibrar Ahmad
Read more!

سٹی 42: شہر کا مطلع جزوی طور پر آبرآلود، محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کردی۔
  تفصیلات کے مطابق  صبح کےاوقات میں شہر کا درجہ حرارت 28 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کےمطابق آنےوالے چار روز میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کاامکان ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کے بعد گرمی کا زور مزید ٹوٹ جائے گا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے جبکہ آج شہر کا  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سینٹی  گریڈ  تک جانے کا امکان ہے۔

 دوسری جانب  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  اسلام آباد میں شام یا رات  کے دوران چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے، گوجرانوالہ، لا ہور، سیا لکوٹ ، نارووال، خانیوال، ملتان اور بہاولنگر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،  سوات، دیر، مالاکنڈ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ، پشاور، کوہاٹ اور کرم میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع  تھر پارکر، نگر پارکر، عمر کوٹ، مٹھی ،سانگھڑ، بدین اور گرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے،  بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات  کا مزید کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش  کا امکان ہے۔

مزیدخبریں