فائزر اور جانسن اینڈ جانسن سےموڈرنا ویکسین زیادہ مؤثر کیوں ہے؟

20 Sep, 2021 | 08:58 AM

Ibrar Ahmad

 ویب ڈیسک : امر یکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن   کی نئی تحقیق کے مطابق   کورونا کیخلاف موڈرناویکسین فائزراورجانسن اینڈ جانسن کے مقابلے میں زیادہ مؤثر ہے۔

انٹر نیشنل  ایجنسی کا کہنا ہے امر یکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن   کی نئی تحقیق کے مطابق  موڈرنا کی کووڈ ویکسین بیماری سےمتاثر افراد میں اسپتال کے داخلے کی روک تھام کے لیے مؤثر ترین ہے۔   تحقیق میں مارچ سے اگست 2021 کے دوران 18 امریکی ریاستوں کے 21 اسپتالوں میں زیرعلاج رہنے والے 36 سو سے زیادہ کورونا مریضوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ویکسی نیشن مکمل ہونےکے4 ماہ بعد تک موڈرنا اور فائزر ویکسینز کی اسپتال میں داخلے کی روک تھام کے حوالے سے افادیت لگ بھگ ایک جیسی تھی۔

5 ماہ کے عرصے کے دوران موڈرنا، فائزر، بائیو این ٹیک اور جانسن اینڈ جانسن ویکسینز کی افادیت کا موازنہ کیا گیا۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ موڈرنا ویکسین کے استعمال سے اسپتال میں داخلے کا خطرہ 93 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ فائزر ویکسین میں یہ شرح 88 فیصد اور جانسن اینڈ جانسن ویکسین میں 71 فیصد دریافت کی گئی۔ 

مگر 5 ویں مہینے میں فائزر کی افادیت 91 فیصد سے گھٹ کر 77 فیصد تک پہنچ گئی، مگر موڈرنا کی افادیت میں 5 ویں مہینے میں محض ایک فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ حقیقی دنیا کے ڈیٹا میں ویکسین سے ملنے والے تحفظ کی شرح کچھ حد تک مختلف ہوسکتی ہے، مگر تمام ویکسینز سے اسپتال میں داخلے کے خطرے سے ٹھوس تحفظ ملتا ہے۔

 
 

مزیدخبریں