ڈپٹی کمشنر لاہور کا سپر سٹورز حوالے اہم فیصلہ

20 Sep, 2020 | 09:27 PM

Arslan Sheikh

( راؤ دلشاد حسین ) ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کا سپر سٹورز پر ڈی سی کاؤنٹرز کے حوالے سے بڑا فیصلہ، ڈی سی لاہور نے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ڈی سی کاؤنٹرز پر اشیاء خورونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے ہدایت کردی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے کہا کہ تمام افسران فیلڈ میں نکلیں اور دوروں کو یقینی بنائیں۔ افسران اپنے اپنے علاقوں میں سٹورز، اتوار و ماڈل بازاروں میں پھلوں اور سبزیوں کے سٹالز کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔ پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی کو چیک کیا جائے، ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کا جائزہ لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سٹوروں میں آٹا اور چینی کی فروخت سرکاری نرخوں پر یقینی بنائی جائے، آٹا اور چینی کو زائد قیمت پر بیچنے والوں کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈی سی کاؤنٹرز پر اشیاء ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈی سی کاؤنٹرز کو فعال کروایا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ گراں فروشی اور منافع خوری کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر تحصیل رائیونڈ کے مختلف مقامات پر آٹا کے ٹرک بھی کھڑے کر دیئے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ لاہور عوام الناس کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ 

مزیدخبریں