مولانا فضل الرحمان پیپلزپارٹی اورن لیگ سے ناراض ہوگئے

20 Sep, 2020 | 07:58 PM

Malik Sultan Awan

(سٹی 42) اپنےخطاب کی لائیوکوریج نہ ہونےپرجےیوآئی ف کے امیرمولانا فضل الرحمان پیپلزپارٹی اورن لیگ سے ناراض ہوگئے،  پیپلزپارٹی رہنما قمرزمان کائرہ نےوضاحت کی کہ مولانا صاحب کاخطاب سوشل میڈیا پرلائیوچل رہاتھا۔راناثنااللہ نے کہا مولانافضل الرحمان ہم سے نہیں میڈیا سے ناراض تھے۔
اےپی سی نےمیری تقریرکولائیوجانےسےروکا، مولانافضل الرحمان پیپلزپارٹی اورن لیگ سےناراض ہوگئے، کہنےلگےمیرابیان میڈیانہیں دکھارہا، اےپی سی نےبھی روک دیا۔ مولانافضل الرحمان کی تقریرکےدوران سینیٹرشیری رحمان اورمریم اورنگزیب کومداخلت کرناپڑی۔شیری رحمان نےبلاول بھٹوسےکہاکہ مولاناکوروکیں، سوشل میڈیاپرمولانا فضل الرحمان کی تقریربراہ راست چل رہی ہے۔چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے اشارے پرمولانافضل الرحمان کی لہجےمیں نرمی توآئی لیکن سوشل میڈیاپرتقریرکالنک ڈاؤن کردیاگیا۔

اس پرپیپلزپارٹی رہنماقمرزمان کائرہ نےکہاکہ مولانافضل الرحمان کاخطاب سوشل میڈیاپرچل رہا تھا۔ مولانانےکہاحکومت کو ان کاخطاب پسندہےنہ اے پی سی کو۔ رہنمان لیگ راناثناءاللہ نےکہامولانافضل الرحمان کی تقریراےپی سی نےنہیں بلکہ میڈیانےنہیں دکھائی۔مولاناصرف اس بات پرناراض ہوئےکہ انہیں ویسی کوریج کیوں نہیں ملی۔
میڈیاپرمولانافضل الرحمان کی تقریرنہ دکھائےجانےپرنائب صدرن لیگ مریم نواز نےٹویٹ کیاکہ مولاناصاحب کی تقریرکیوں نہیں سنائی گئی؟؟ افسوس۔

مزیدخبریں