دی پنجاب ڈرگ ترمیمی بل 2020 منظور

20 Sep, 2020 | 06:27 PM

Malik Sultan Awan

(علی اکبر) پنجاب کابینہ نے دی پنجاب ڈرگ ترمیمی بل2020 کی منظوری دے دی، وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کے وسیع تیار مفاد میں دی پنجاب ڈرگ ترمیمی بل کو صوبائی کابینہ نے منظور کیا ہے۔ سابق دور میں غیر معیاری و جعلی کاسمیٹکس تیار و فروخت کرنیوالے مافیاکو کھلا چھوڑے رکھا گیا۔ماضی میں متعلقہ ادارے سوئے رہے اورجعلسازی کے ذریعے عوام لٹتے رہے۔
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر جلد کیلئے نقصان دہ جعلی کاسمیٹکس تیارو فروخت کرنے والوں کے خلاف صوبہ بھر میں کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب کابینہ نے دی پنجاب ڈرگ ترمیمی بل2020 کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کے وسیع تیار مفاد میں دی پنجاب ڈرگ ترمیمی بل کو صوبائی کابینہ نے منظور کیا ہے۔ سابق دور میں غیر معیاری و جعلی کاسمیٹکس تیار و فروخت کرنیوالے مافیاکو کھلا چھوڑے رکھا گیا۔ماضی میں متعلقہ ادارے سوئے رہے اورجعلسازی کے ذریعے عوام لٹتے رہے۔ غیر معیاری و جعلی کاسمیٹکس تیار و فروخت کرنیوالے عوام کی صحت کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور جیب پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔

ترمیمی بل کی منظوری سے عالمی معیار کے مطابق کاسمیٹکس مصنوعات کی تیاری یقینی بنائی جاسکے گی۔ کینسر، الرجی، جلدی ا مراض کا سبب بننے والے اجزاء سے پاک کاسمیٹکس مصنوعات تیار ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ مارکیٹ میں اوریجنل برانڈ کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔ دکانوں پر جعلی اور غیرمعیاری کاسمیٹکس مصنوعات کی فروخت کی اجازت نہیں ہوگی -عوام میں سیفٹی آف کاسمیٹکس سے متعلق شعور بیدار کرنا ضروری ہے- اب کاغذوں میں نہیں بلکہ عملی طورپر اس مافیا کا سدباب ممکن ہوگا۔

مزیدخبریں