سٹی 42 :جنوبی امریکہ کے ملک ایکواڈور میں ایک خاتون نے جنازے میں تابوت پر چڑھ کر ایسا شرمناک رقص کر ڈالا کہ ویڈیو انٹرنیٹ پر آئی تو پوری دنیا دنگ رہ گئی۔
میل آن لائن کے مطابق ایکواڈور کے میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ شرمناک واقعہ ایکواڈور کے صوبے منابی میں واقع شہر مانٹا میں پیش آیا ہے جہاں 35سالہ مارلون میروکیوزیزی نامی شخص کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا اور اسے تابوت میں تدفین کے لیے لیجایا جا رہا تھا کہ تمام راستے یہ لڑکی تابوت کے اوپر چڑھی ایک انگریزی گانے کی دھن پر رقص کرتی رہی۔
If yo girl don’t do this at yo funeral is she really yo girl? pic.twitter.com/TxbYLkm661
— DreadChapo.com (@OutSmokeChapo) September 14, 2020
منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ تابوت بھی ایمبولینس یا کسی گاڑی کی بجائے دو موٹرسائیکلوں پر لیجایا جا رہا ہوتا ہے اور تابوت کے اوپر جینز او رٹی شرٹ پہنے یہ لڑکی چڑھی ہوتی ہے اور ’ٹورکنگ‘ کر رہی ہوتی ہے۔ ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی دو بار تابوت کے شیشے پر بوسہ بھی دیتے ہیں گویا وہ اپنے مرنے والے رشتہ دار کو بوسہ دے رہی ہو۔ اس موقع پر درجنوں لوگ بھی جنازے کے ساتھ چل رہے ہوتے ہیں اور وہ بھی اس لڑکی کو داد دے رہے ہوتے ہیں۔ ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اب تک اسے 93ہزار سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں۔