سجل علی کو ہالی ووڈ کی کونسی فلم پسند

20 Sep, 2020 | 04:15 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ سجل علی  سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، اداکارہ نے اپنی ہالی ووڈ کی پسندیدہ فلم کے بارے بتایا، صارفین بھی حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ سجل علی نے اپنی پسندیدہ ہالی ووڈ فلم کا بتاتے ہوئے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں ایک فلم کےپوسٹر کی تصویر شیئر کی، اس کے بارے مداحوں کو بتایا کہ یہ فلم ان کی سب سے پسندیدہ ہے، اُنہوں نے ہالی ووڈ فلم ’انٹر سٹیلر‘ کےپوسٹر کی تصویر شیئر کی۔ سجل علی نے پوسٹر کے ساتھ دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

 واضح رہے کہ’انٹرسٹیلر‘ 2014 میں ریلیز ہوئی تھی، اس فلم میں اُن سائنسدانوں کو دِکھایا گیا ہے جو دُنیا کو تباہی سے بچانے کے لیے دوسری دُنیاؤں کا سفر کرتے ہیں اور اس دوران اُن سائنسدانوں کو غیر متوقع صورتحال کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یار رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ نے ایک خاتون صارف کی کلاس لی تھی جس نے پردے اور اخلاقی اقدار کے بارے پوسٹ اپ لوڈ کیں تھیں،اداکارہ سجل علی نے صارف کی تحریری پوسٹ کو پڑھ کرسوشل میڈیا کی سائٹ انسٹاگرام پرپردہ کرنے کا درس دینے والی اور ملک میں بڑھتے زیادتی اور ہراسانی کے کیسز کو پردہ نہ کرنے کی وجہ قرار دینے والی صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’چلو ہم تو پردہ کر لیں کیا جانور اور بچے بھی پردہ کریں۔‘

اداکارہ سجل علی نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ساحلہ خان نامی صارف سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ اُن کے ساتھ زیادتی کے واقعات ہونے کی وجہ بھی کیا یہ پردہ ہی ہے؟

مزیدخبریں