جنسی درندوں نے 14 اور17 سالہ لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا

20 Sep, 2020 | 03:11 PM

M .SAJID .KHAN

(عابد چودھری)لاہور کے ملت پارک میں 17 سالہ لڑکی کو جنسی درندوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، گریٹر اقبال پارک میں 14 سالہ لڑکی سےمبینہ زیادتی کرنیوالا ملزم پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور کے ملت پارک میں اسلحہ کے روز پر تین جنسی دندروں نے17 سالہ لڑکی کا اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا تھا،میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی، پولیس نے متاثرہ لڑکی کےوالد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ملزم محمدعلی نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کراسلحہ کے زور پر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانونی کارروائی شروع کردی۔

دوسری جانب گریٹر اقبال پارک میں 14 سالہ لڑکی سےمبینہ زیادتی کی گئی، پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بیان پر ملزم کو گرفتارکرلیا، پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ ملزم ورغلا کر لڑکی کو گریٹر اقبال پارک لایا اور زیادتی کی، زیادتی کے بعد ملزم لڑکی کو لے کر لاری اڈا پناہ گاہ آیا،شک پر انتظامیہ نےلڑکی سے پوچھا تو سچ بتا دیا، پولیس نے ملزم بلال کو گرفتار کرکےتحقیقات شروع کردیں،ملزم بلال لڑکی کامحلہ دارہے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے علاقہ شفیق آباد میں 8سالہ بچی سے زیادتی کےملزم کو 2 روز بعد گرفتار کیا گیا،آٹھ سالہ بچی اپنی خالہ کے گھر آئی ہوئی تھی، جہاں سیف مسیح نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔ دو روز بعد بچی کی حالت خراب ہونے پر اس نے اپنی ماں کو بتا دیا جس کے بعد بچی کی والدہ نے پولیس کو اطلاع دی اور سیف مسیح کو فوری گرفتار کر لیا گیا ۔

سیف مسیح نامی ملزم نے دو روز قبل اپنے گھر میں بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا تھا جس کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔سی سی پی او عمر شیخ نےجنسی درندے کی گرفتاری پر ایس ایچ او شفیق آباد اور اہلکاروں کو شاباش دی ۔


  

مزیدخبریں