’’جب سارے چور اکٹھے ہو جائیں  تو سمجھ لیں کوئی ایماندار تھانیدار آگیا‘‘

20 Sep, 2020 | 02:58 PM

Azhar Thiraj

علی اکبر : وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ جب سارے چور اکٹھے ہو جائیں  تو سمجھ لیں کوئی ایماندار تھانیدار آگیا ہے۔


لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ آج ایک بار پھر آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن اکٹھی ہو رہی ہے، اربوں روپے کی منی لانڈرنگ نہ ہونے سے اپوزیشن کی پیاس نہیں بجھ رہی۔ماضی میں اپوزیشن کی یہ پارٹیاں ایک دوسرے کے خلاف کیا کچھ نہیں کہتی رہیں، اپوزیشن والے مل کر صرف این آر او مانگ رہے ہیں۔ عمران خان نے این آر او نہ دینے کا فیصلہ کیا تو یہ لوگ اے پی سی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جتنی چاہے اے پی سی کر لے، جس کا دل چاہے خطاب کر لے لیکن اپوزیشن کو پیغام ہے ان کو این آر او نہیں ملے گا۔ نواز شریف وہ موبائل ہے جس کے ضرورت پڑنے پر سگنل آتے ہیں۔ اپوزیشن جو مرضی کر لیے دمادم مست قلندر ہو گا ۔


دوران پریس کانفرنس شہباز گل نے مختلف دور میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے قائدین کی جانب سے ایک دوسرے پر تنقید اور بیانات کا بھی تذکرہ کیا ۔آج چور سارےاس لئےبلاول کےدرپراکٹھےہورہےہیں کہ اکتالیسواں چور کون ہو گا ۔

یاد رہے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس  جاری ہے ،سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری بھی شریک ہیں،سابق وزیر اعظم نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ کن موڑ پراے پی سی منعقد ہورہی ہے،دعا ہے اللہ آصف زرداری کوصحت اوربرکت عطافرمائے،بلاول سے پرسوں بات کرکے خوشی ہوئی،کانفرنس اہم موقع پرمنعقد ہورہی ہے۔ہمارے مسائل ریاست کے اوپر ریاست ہے،قانون اور جمہوریت کو حکمرانی نہ ملی تو ملک معاشی طور پر مفلوج رہے گا،ایسے ممالک اپنے دفاع کے قابل بھی نہیں رہتا۔ہمارا مقابلہ عمران خان کے ساتھ نہیں،ان کو لانے والوں کے خلاف ہے۔
 

مزیدخبریں