کورونا وائرس کاڈیٹا اپ لوڈ کرنے کا بھانڈا پھوٹ گیا

20 Sep, 2020 | 02:25 PM

M .SAJID .KHAN

( بسام سلطان)لاہور میں کورونا وائرس کے حوالے سے جعلی ڈیٹا آپ لوڈ کرنے کا انکشاف ہوا,لاہور کے ڈی ڈی ایچ اوز کی جانب سے کورونا ڈیش بورڈ پر جعلی ڈیٹا اپ لوڈ کیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کے 8 ٹاونز کی ٹیموں کی جانب سے جعلی ڈیٹااپ لوڈ کیا گیا،راوی ٹاؤن, کینٹ ٹاؤن, علامہ اقبال ٹاؤن, گلبرگ, عزیز بھٹی ٹاؤن, نشتر, شالامار ٹاؤن اور واہگہ ٹاؤن شامل ہیں،لاہور می جعلی ڈیٹا 23 اگست سے 31 اگست کے درمیان اپ لوڈ ہوا, محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نےمعاملے کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔لاہور کے 8 ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کے خلاف تحقیقات ہوں گی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل معطل ان کے خلاف بھی انکوائری ہو گی،ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر عاقب نذیر انکوئری افسر مقرر کئے گئے،ڈاکٹر عاقب نذیر جعلی ڈیٹا اپ لوڈ کرنے والے ذمہ داران کا 7 دنوں میں تعین کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، چوبیس گھنٹوں میں 640 نئے کیسز سامنے آئے،ایک شخص کورونا وائرس سے جاں بحق ہوا، 2 لاکھ 92 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 6 ہزار 952 رہ گئی۔نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ اعدادوشمار  کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران چونتیس ہزار پانچ سو چوالیس ٹیسٹ میں سے چھ سو چالیس افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد تین لاکھ پانچ ہزار چھ سو اکتہر ہو گئی،سب سے زیادہ سندھ میں ایک لاکھ تینتیس ہزار چھ سو چھبیس کیسز ہیں، پنجاب اٹھانویں ہزار تین سو اڑسٹھ،، خیبرپختونخواہ سینتیس ہزار تین سو سترہ،، اسلام آباد سولہ ہزار ایک سو چوبیس اور بلوچستان میں چودہ ہزار دو سو انتہر کورنا کیسز ہو چکے ہیں۔

 

مزیدخبریں