54 سالہ منیر احمد مبینہ طور پر اغوا ، اندراج مقدمہ کے باجود پولیس بازیاب نہ کراسکی

20 Sep, 2020 | 12:14 PM

Shazia Bashir

حسن خالد:  گلبرگ کا رہائشی 54 سالہ منیر احمد مبینہ طور پر اغوا ہوگیا، اندراج مقدمہ کے باجود پولیس تاحال شہری کو بازیاب نہ کراسکی۔


 گلبرگ کے علاقے ملت کالونی کا رہائشی 54 سالہ منیر احمد گڈز ٹرانسپورٹ کا کام کرتا تھا، ایک ہفتہ قبل منیر احمد کچھ نامعلوم افراد کو سامان لے کر شاہدرہ گیا مگر واپس نہ لوٹا، اہلخانہ کے مطابق منیر احمد شاہ زور ڈالا چلایا کرتا ہے، چند دن قبل کسی شخص نے سامان بک کرایا اور شاہدرہ پہنچانے کا بولا۔

منیر احمد سامان لے کر بتائی گئی جگہ پر پہنچا مگر تاحال گھر واپس نہیں آیا،  منیر کے اہلخانہ کے مطابق اندراج مقدمہ کے باجود پولیس تاحال ان کے عزیز کو بازیاب نہیں کراسکی ہے،  تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے ایک ہفتہ قبل متاثرہ شہری کی پراسرار گمشدگی کا مقدمہ درج کیا تھا۔

 دوسری جانب پولیس کے مطابق ملزمان کو تاش پر جواء کھیلتے موقع سے گرفتار کیا گیا،  ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی نقد رقم اکیاون ہزارروپے ، 18 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد کرلئے گئے۔ملزمان افضل، ارشد، ندیم، فاروق، عاصم، پطرس، عرفان، مشتاق، وسیم، عمران، احمد، نعمان، کامران فاروق اور سہیل کے خلاف قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایس پی سٹی تصور اقبال کے مطابق قمار بازوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں