5200 وکلاء کے لائسنس معطل

20 Sep, 2020 | 11:25 AM

Shazia Bashir

ملک اشرف:  لاہور ہائیکورٹ بار کے ایک کروڑ  70لاکھ کے واجبات کی عدم ادائیگی کا معاملہ،  لاہور ہائیکورٹ بار نے واجبات کی عدم ادائیگی پر 5200 وکلاء کے لائسنس معطل کردیئے، بار انتظامیہ نے 5 ہزار 707 وکلاء کو ڈیفالٹر قرار دے دیا ، بار عہدیداروں نے ڈیفالٹرز وکلاء کو واجبات کی ادائیگی کیلئے تیس ستمبر تک کی مزید مہلت دے دی۔

 ٹفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار کے ایک کروڑ  70لاکھ کے واجبات کی عدم ادائیگی کا معاملہ،  لاہور ہائیکورٹ بار نے واجبات کی عدم ادائیگی پر 5200 وکلاء کے لائسنس معطل کردیئے، بار انتظامیہ نے 5 ہزار 707 وکلاء کو ڈیفالٹر قرار دے دیا ، بار عہدیداروں نے ڈیفالٹرز وکلاء کو واجبات کی ادائیگی کیلئے تیس ستمبر تک کی مزید مہلت دے دی۔

  لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدے داروں نے واجبات کی عدم ادائیگی پر 5 ہزار707 وکلاء کو ڈیفالٹر قرار دے دیا ہے ۔نادہندہ قرار دیئےگئے ان وکلاء کے ذمہ بار کے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے کے واجبات ہیں ۔ڈیفالٹرز میں لاہور ہائیکورٹ بار کی 331 خواتین وکلاء بھی شامل ہیں۔

واجبات کی عدم ادائیگی والے ڈیفالٹر وکلاء بار کے سالانہ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے نااہل ہوں گے۔ہائیکورٹ بار کے عہدے داروں نے ڈیفالٹرز وکلا کو واجبات کی ادائیگی کیلئے30 ستمبر کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ سیکرٹری ہائیکورٹ بار ہارون دوگل کا کہنا ہے کہ 30 ستمبر تک واجبات ادا کرنیوالے وکلاء ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں گے۔ 

مزیدخبریں