کسٹمز انٹیلی جنس کی کارروائی، ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان ضبط

20 Sep, 2019 | 09:30 PM

Arslan Sheikh

( رضوان نقوی ) کسٹمز انٹیلی جنس کی ریلوے گودام بادامی باغ کے قریب فور سٹار گڈز اڈہ پر بڑی چھاپہ مار کارروائی، کسٹمز انٹیلی جنس نے گودام سے ایک کروڑ ستر لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سمگل شدہ زیرہ، آٹوپارٹس، خشک دودھ اور ایرانی جوس برآمد کرلیا۔               

کسٹمز انٹیلی جنس کی ٹیم نے ریلوے گودام بادامی باغ کے قریب فور سٹار گڈز اڈہ پر بڑی چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ کسٹمز انٹیلی جینس کی ٹیم نے فور سٹار گڈز اڈہ کے گودام سے سمگل شدہ سامان کی بھاری کھیپ جس میں زیرہ، کالی مرچ، ایرانی جوس، آٹوپارٹس اور خشک دودھ شامل تھے، ٹیم نے سامان برآمد کرکے کسٹمز انٹیلی جینس کے گودام میں منتقل کردیا ہے۔

کسٹمز انٹیلی جنس حکام کے مطابق گودام سے برآمد ہونے والے سامان کی مالیت 1کروڑ 70لاکھ روپے سے زائد ہے۔ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جینس سعدیہ منیب کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر امانت خان کی سربراہی میں چھاپہ مارا گیا۔کسٹمزانٹیلی جنس آفیسر ذوالفقار علی ڈوگر,اسلم چوہدری,احتشام نوید,ٹیپوسلطان چھاپہ مار ٹیم میں شامل تھے۔

مزیدخبریں