سیکریٹری ہیلتھ کا ڈینگی کے مریضوں کیلئے احسن اقدام

20 Sep, 2019 | 08:49 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) سیکریٹری پرائمری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا بڑا اقدام، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے تمام ٹیسٹ مفت کئے جائیں گے۔

سیکریٹری پرائمری ہیلتھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں صوبے بھر کے ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈینگی بخار کے مریضوں کی تشخیص سمیت علاج معالجے کے دوران تمام کلینیکل ٹیسٹوں کی سہولت مفت فراہم کرنے کو یقینی بنایا جائے۔

کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے ایم ایس صاحبان کو ہدایت کی ہے کہ اس امر کی خود نگرانی کریں کہ ڈینگی کے مریضوں کو بہترین علاج کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مزیدخبریں