محکمہ لوکل گورنمنٹ نے بلدیاتی اداروں سے پائی پائی کا حساب مانگ لیا

20 Sep, 2019 | 04:13 PM

Sughra Afzal

(راؤ دلشاد) تین سال میں کتنا ریونیو حا صل ہوا اور کہاں خرچ کیا، محکمہ بلدیات نے میٹروپولیٹن کارپوریشن اور بلدیاتی اداروں سے پائی پائی کا حساب مانگ لیا، مالیاتی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر متعقلہ افسران کےخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن اور بلدیاتی اداروں کے محاصل، ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں، محاصل اور اخراجات کا مکمل ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ فنانشل مینجمنٹ سسٹم میں اپ لوڈ کرنے کا حکم دیا گیا، محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے چیف آفیسر ایم سی ایل اور بلدیاتی اداروں کے چیف آفیسرز کو مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلےکے مطابق مالی سال 2016 اور 2017 سے مالی سال 2018 اور 2019 کے دوران شعبہ فنانس، شعبہ پلاننگ، شعبہ انفراسٹرکچر سمیت آمدن کے تمام ذرائع سے حاصل ہونے والے ریونیو کی مکمل تفصیلات فراہم کرنا ہونگی، محاصل اور اخراجات کا ریکارڈ اپ لوڈ کرنے کے بعد ایم او فنانس اور ڈائریکٹر آڈٹ کو تصدیق کرنا ہوگی، جبکہ احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

مزیدخبریں