کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری

20 Sep, 2019 | 03:39 PM

Sughra Afzal

(حافظ شہباز علی) پاکستان سری لنکا سیریز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی، کل سے ٹکٹس ٹی سی ایس کی مخصوص برانچز پر دستیاب ہوں گی۔

کرکٹ دیوانے ہوجائیں تیار، ملک میں بین الاقومی کرکٹ کی بہار آنے کو ہے، پاک سری لنکا سیریز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ شروع ہوگئی، شائقین کرکٹ پانچ سو سے 5 ہزار روپے تک کی قیمت کے ٹکٹس خرید سکیں گے،شائقین آن لائن اپنی من پسند ٹکٹیں بک کراسکیں گے، کل سے ٹی سی ایس کے مخصوص مراکز پر ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگی۔

سیریز کی تیاریوں کے حوالے سے قذافی اسٹیڈیم میں تزئین و آرائش کا کام بھی تیزی سے جاری ہے،   پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کراچی جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز لاہور میں کھیلی جائیں گی۔

مزیدخبریں