(عثمان علیم) باغوں کے شہر لاہور میں ڈینگی کا جن بےقابو ہوگیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں دوران سرولینس39 11 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد، 83 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کرایا گیا۔
ڈینگی ٹیموں نے دوران سرولینس شہر کے متعدد مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے کی تصدیق کر دی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف مقامات سے 1139 ڈینگی لاروا برآمد ہوئے، جبکہ آؤٹ ڈور سرولینس کے دوران ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 83 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کرایا گیا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 66 ہزار 398 گھروں اور آؤٹ ڈور سرولینس کے دوران 15 ہزار 186 مقامات کی چیکنگ کی گئی، جبکہ ہسپتال بھی ڈینگی ایس او پیز اپنانے میں ناکام رہے، عمر ہسپتال جوہر ٹاؤن، حیات میموریل ہسپتال اور ممتاز بختاور ہسپتال سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا، جس پر ہسپتال انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کرایا گیا، انتظامیہ کو ایک روز کے اندر ڈینگی سرولینس کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔