لاہورہائیکورٹ ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

20 Sep, 2019 | 12:15 PM

Shazia Bashir

سٹی42: چیف جسٹس سردار محمد شمیم نے درجہ چہارم کے 626 ملازمین کو اپ گریڈ کردیا،، قاصد، نائب قاصد اور لائبریری اٹینڈنٹس کو اگلے گریڈ میں ترقی کا نوٹیفکیشن بھی جاری۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے درجہ چہارم کے 626 ملازمین کی اپ گریڈیشن کردی، چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

105 قاصدوں کی گریڈ 9 سے گریڈ 10 میں اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی،367 نائب قاصدوں کو گریڈ 3 سے گریڈ 6 میں ترقی دی گئی، لائبریری اٹینڈنٹس کو گریڈ 5 سے 10 میں ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

مزیدخبریں