تالابوں اور جوہڑوں میں ڈینگی لاروا کی افزائش کا خدشہ

20 Sep, 2019 | 11:15 AM

Shazia Bashir

سعدیہ خان: محکمہ ماہی پروری کا مختلف ٹاؤنز اور علاقوں میں جمع پانی میں تلاپیہ مچھلی چھوڑ کر ڈینگی لاروا کے بائیولوجیکل خاتمےکا فیصلہ، پانی کے تجزیے کیے جائیں گے، کیمکل کے استعمال سے مچھلی کی افزائش متاثر ہو سکتی ہے۔

 مختلف علاقوں سے لاروا برآمدگی کا سلسلہ جاری، ڈینگی لارواکی تالابوں، جوہڑ اور فشریز فارم میں افزائش کا خطرہ بڑھ گیا، محکمہ ماہی پروری نے پانی کے تجزیےکےلیے ٹیمیں تشکیل دے دیں، ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لیے پانی میں کیمکل مواد کا استعمال کرنے سے مچھلی اور دوسرے جانداروں کی افزائش کو نقصان پہنچنے کاخطرہ ہو سکتا ہے۔

  محکمہ ماہی پروری نے ڈینگی کنٹرول کرنے کے لیے مختلف ٹاؤنز اور علاقوں میں جمع پانی میں تلاپیہ مچھلی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، تلاپیہ مچھلی لاروا کھا کر اسکی افزائش کو روکتی ہے، محکمہ ماہی پروری نے اپنی ہیچریوں اور نرسریوں کو تلاپیہ مچھلی کی فراہمی کے لیے مختص کر دیا۔

 پانی کی نشاندہی اور مخصوص مچھلیوں کے حصول کے لیے محکمہ فشریز نے فوکل پرسنز تعینات کردیئے ہیں۔

مزیدخبریں