قذافی بٹ: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کے بعد لاہور واپس پہنچ گئے، وزیراعلیٰ کی زیر صدارت رات گئے لاہور ایئرپورٹ پراعلی سطح کا اجلاس بھی منعقد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی عثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کے بعد جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب لاہور پہنچے، لاہور ایئرپورٹ پر ہی انہوں نے چونیاں واقعے کے حوالے سے خصوصی اجلاس کی صدارت کی، وزیراعلیٰ کو چونیاں میں بچوں کے قتل کے افسوسناک واقعے بارے رپورٹ پیش کی گئی۔
وزیر قانون نے تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت سےآگاہ کیا، سردار عثمان بزدار نے واقعے میں ملوث افراد کو جلدازجلد گرفتار کرکے کڑی سزا دینے کی ہداہات جاری کیں۔
اجلاس میں صوبائی وزراء راجہ محمد بشارت، ہاشم ڈوگر، سردار آصف نکئی، انصر مجید خان، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اورسیکرٹری اطلاعات سمیت دیگراعلی حکام بھی شریک ہوئے۔