عثمان علیم: وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا ڈپٹی کمشنر آفس کا دورہ، ڈپٹی کمشنر طارق زمان نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام پر کیے جانے والے انتظامات پر بریفنگ دی۔
وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈپٹی کمشنر آفس کا دورہ کیا جہاں ڈپٹی کمشنر طارق زمان نے بریفنگ دی۔ وزیر ہیلتھ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں بہت اچھے انتظامات ہیں، ہسپتالوں میں ایمرجنسی لگا دی ہے اور تمام عملہ متحرک ہے، یوم عاشور خیروعافیت سے گزرے گا انتظامات تسلی بخش ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات تسلی بخش ہیں، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی معطلی عدالتوں کا فیصلہ ہے، ابھی بھی کیس ختم نہیں ہوا پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے دے کر رہا ہوئے ہیں۔ عدالت عظمی یا نیب میں جانے کا فیصلہ وزیر اعظم کریں گے، میں کچھ نہیں کہہ سکتی۔