ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ بہت قربانیاں دیں:گورنر پنجاب

پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ بہت قربانیاں دیں:گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: گورنر پنجاب سے وائس پریذیڈنٹ ای سی آر اور علماء کے وفود کی ملاقاتیں، چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ تمام مسالک اور مذاہب کو مل کر رواداری اور ہم آہنگی کی فضاء کو قائم کر کے آگے بڑھنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وائس پریذیڈنٹ ای سی آرجرمنی ہنس اولف ہینکل کی قیادت میں یورپین کنزرویٹو اینڈ ریفارمسٹس کے چھ رُکنی وفد نے گورنر پنجاب سے ملاقات کی، چوہدری محمدسرورکا اس موقع پرکہنا تھا کہ پاکستان پُرامن ملک ہے، خصوصا پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیں,موجودہ حکومت ٹیکسٹائل اورکاٹن انڈسٹری کے فروغ کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

  گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اسلام دین امن ہے، رواداری اور ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے ، قیام امن کیلئے علماء نے حکومت اور سکیورٹی اداروں کاساتھ دیا،محرم الحرام میں علماء اپنا کلیدی کردار ادا کر یں، علاوہ ازیں انہوں نے یورپین کنزرویٹو اینڈ ریفارمسٹس کے وفد  سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ اقوام عالم کوتسلیم کرنا چاہئیے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer