یوم عاشورہ پر ریسکیو 1122کوہائی الرٹ جاری

20 Sep, 2018 | 02:23 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی 42) نویں محرم الحرام پرسکیورٹی کیلئے15ہزارسے زائداہلکارتعینات، ریسکیو1122کوبھی ہائی الرٹ جاری کردیاگیاہے۔
تفصیلات کے مطابق 9ویں محرم الحرام پرشہربھرمیں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، ریسکیو1122کوہائی الرٹ کردیاگیا ہے،پانڈوسٹریٹ اسلام پورہ میں ریسکیو1122کی خصوصی ٹیمیں تعینات ہیں،غسل داتادربار کے مو قع پربھی ریسکیو کی خصوصی ٹیمیں مامور ہیں،50ایمبولینسز ،266موٹربائیک ایمبولینس مامور کی گئی ہیں، بروقت سروس کی فراہمی کیلئے50خصوصی موبائل پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔
علاوہ ازیں جلوسوں اورمجالس کی سکیورٹی پر15ہزار سے زائد اہلکارتعینات ہیں، لیڈیز پولیس اہلکاربھی جلوسوں کے روٹس پرتعینات کی گئی ہیں، جلوسوں میں عزاداروں کوچیکنگ کے بعدداخل ہو نے دیا جا رہا ہے، جلوسوں کے روٹ پر گھروں کی چھتوں پرسنائپربھی تعینات ہیں۔
پولیس حکام کاکہناہے کہ سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے جس کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کیاگیاہے،شہرکے مختلف علاقوں میں پولیس گشت بھی بڑھا دیاگیا ہے،عوام کوشہربھرمیں ریسکیو سروس معمول کے مطابق میسرہوگی۔

مزیدخبریں