(علی اکبر) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے سادگی اور کفایت شعاری کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سےاراکین اسمبلی نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عثمان بزدارکا کہنا تھاکہ حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کو پوراکرے گی۔ عوامی مسائل کےحل کیلئے روڈ میپ تیار کر لیا گیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ نے رحیم یارخان میں لیڈی ڈاکٹر کیساتھ پیش آنیوالے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے سیکرٹری صحت سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ ذمہ داروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، شیخ زاید ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔