ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرانسپوٹررز، ہاکروں اور ٹرکوں سے منتھلی لینا 8 ٹریفک وارڈنز کو مہنگا پڑ گیا

ٹرانسپوٹررز، ہاکروں اور ٹرکوں سے منتھلی لینا 8 ٹریفک وارڈنز کو مہنگا پڑ گیا
کیپشن: City42 - warden
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) سی ٹی او لاہور لیاقت علی ملک نے ٹرانسپوٹررز، ہاکروں اور ٹرکوں سے منتھلی لینے پر 8 ٹریفک وارڈنز اور ایک ڈرائیور کانسٹیبل کو نوکری سے برخاست کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک سٹی سرکل محمد نوید نے دوران انکوائری انسپکٹر سمیت تمام ٹریفک وارڈنز اور کانسٹیبل کو قصوروار ٹھہرایا۔ ملزمان کیخلاف الزامات درست ثابت ہونے پر چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک نے 8 ٹریفک وارڈنز اور ایک ڈرائیور کانسٹیبل کو نوکری سے برخاست کر دیا۔ دوران انکوائری ریٹائرڈ ہونے والے انسپکٹر سلطان ظفر کیخلاف سخت قانونی کارروائی اور مقدمہ درج کرنے کے احکامات بھی جاری کردئیے۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ کرپشن، اختیارات سے تجاوز اور شہریوں سے ناروا سلوک کرنے والوں کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں۔ کرپشن کرنے والے اہلکاروں کو نشان عبرت بنایا جا رہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer