’’جب تک نظام نہیں بدلے گا، قانون سے کھلواڑ ہوتا رہے گا‘‘

20 Sep, 2018 | 12:20 PM

Sughra Afzal

(عثمان خان) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائی پر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی نیب کی ٹیم پر تنقید، کہتے ہیں نیب کی انویسٹی گیشن اور پراسیکیوشن میں جو کوتاہی ہوئی اس کا ذمہ دار کون ہے؟

سٹی 42 کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی رہائی کے بعد پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے نیب کی ٹیم پر خوب تنقید کی۔ انکا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کے قانونی کردار سے متعلق جو سوالات اٹھائے نیب ان کا جواب دے۔

 بیوروکریسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی افسران (ن) لیگ کے دور کے ہیں نتیجہ مختلف کیسے آئے گا۔ ملک میں 70 سال سے جو کھیل کھیلا جارہا تھا وہ اب بھی کھیلا جارہا ہے۔

 انکا کہنا تھا کہ جب تک نظام نہیں بدلے گا، قانون سے کھلواڑ ہوتا رہے گا، انصاف ہچکولے کھاتا رہے گا، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوم 4 سال سے انصاف کے لیے دھکے کھا رہے ہیں۔

مزیدخبریں