ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’ آئین کو مستحکم کرنا ہے، ترمیم میں جہاں کمیاں نظر آئیں ان کو ہم نے نکالا‘

’ آئین کو مستحکم کرنا ہے، ترمیم میں جہاں کمیاں نظر آئیں ان کو ہم نے نکالا‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 : جے یو آئی ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ترمیم میں جہاں کمیاں نظر آئیں ان کو ہم نے نکالا ۔ 

ولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الحمدللہ ، اللہ کی مدد تھی آئینی ترمیم کے عمل پر ہم خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کی خدمت کرنی ہے، آئین کی خدمت کرنی ہے، ملک کے نظام، آئین اور قانون کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ 

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  ہم نے ملک کی خدمت کرنی ہے، آئین کو مستحکم کرنا ہے ، جو کمزوریاں ہمیں نظر آئی ان کو  نکالا ہے۔ صحافی کے سوال ’کیا منصور علی شاہ کو مائنس کردیا ہے؟ پر مولانا نے جواب دیا کہ ہم نے شخصیات کی جنگ نہیں لڑی، سب ججز ہمارے لئیے محترم ہے، ہم کبھی کسی کو متنازع نہیں بناتے، مائنس منصور علی شاہ کا تصور ہی نہیں۔ قاضی فائض عیسی، منصور علی شاہ دونوں قابل احترام ہے، خدا کیلئے ججز کو متنازع نا بنائیں۔ 

ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو عمران خان کی خوش آمد کر کے کیا ملا ؟  جس پر مولانا فضل الرحمان برہم ہوگئے، کہا کہ آپ ایسے سوال کیوں کر رہے ہیں؟ ایسے سوال مت کریں۔