سٹی 42 : ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا حامی بھر کر بھاگنا ظاہر کرتا ہے کہ ان کا رویہ جمہوری نہیں ۔
رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کا رویہ جمہوری نہیں ہے، یہ جو پہلے کرتے رہیں ہیں وہی اب کریں گے، لوگ ان کا ساتھ نہیں دیں گے، جس طرح ان کو پہلے ناکامی ہوئی اب بھی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے ترمیم زیادہ آسانی سے پیش ہوگی،یہاں ہمیں تھوڑی مشکل تھی۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ وہ مسودہ ہے جس کو پی ٹی آئی نے انڈوس کیا تھا ، مولانا فضل الرحمن نے ان سے مسودے کو پہلے پی ٹی آئی سے ڈسکس کیا ، ہم نے ان کو سپیس دی مگر وہ پھر بھاگ گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پی ٹی آئی خود کو سیاسی جماعت کے طور پر ثابت کرے ۔