ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوزی لینڈ ویمن آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت گئیں

ICC Womens T20 World Cup, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل  جیت کر پہلی مرتبہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی سب سے بڑی ٹرافی نیوزی لینڈ لے جانے میں کامیاب ہو گئی۔

دبئی کے کرکٹ سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کر کے 20 اوورز میں 158 رنز بنائے اور ان کی 5 وکٹیں گریں۔ ساؤتھ افریقہ کی ٹیم جو ٹارگٹ چیز کرنے کے لئے پشہور ہے، آج بڑے ٹارگٹ کو چیز کرنے مین ناکام ہو گئی اور 20 اوورز میں9 وکٹیں گنوا کر  126 رنز بنا پائی۔

ٹرافی گھر لانے کا آغاز

نیوزی لینڈ کی میلی کیر کی شاندار ڈبل اسٹرائیک نے دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کی بڑے سکور کو چیز کرنے کی صلاحیت کو توڑ پھوڑ دیا تھا جس کے  بعد، نیوزی لینڈ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں ڈرائیور کی نشست پر ہآ گئی تھی۔  میلی کیر نے پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ سکور بھی بنایا، وہ 38 گیندیں کھیل کر  43 رنز بنانے میں کامیاب ہوئیں۔  دوسری اننگز میں انہوں نے 24 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں گرائیں اور دو بہت اہم کیچ پکڑے۔  آج کے میچ کو کِیر کا میچ بھی کہا جا سکتا ہے۔ 

ساؤتھ افریقہ ویمن کی بیٹنگ

ساؤتھ افریقہ ویمن نے اپنی دوسری اننگز کے 159 رنز کے تعاقب میں ایک شاندار آغاز کیا، کپتان لورا وولوارڈٹ نے ساتھی اوپنر تزمین برٹس کے ساتھ پاور پلے میں بہترین سکِلز دکھاتے ہوئے  اچھے رن ریٹ کے ساتھ بڑے ٹارگٹ کا تعاقب شروع کیا۔ 

پہلے چھ اوورز کے اختتام تک اسکور  پروٹیز کا سکور 47/0 تک پہنچ گیا تھا، لورا وولوارڈٹ نے  کلاسیکل انداز  سے  باؤنڈری سٹروک کھیلے اور رن ریٹ کو بڑھانے میں امیزنگ کردار ادا کیا۔

لیکن، تزمین برٹس کے 17  رنز  پر آؤٹ ہونے کے بعد، 10 ویں اوور میں میلی کیر  نے کھیل کا رخ بدل دیا، اس نے اسی اوور میں جنوبی افریقہ کی سیمی فائنل کی ہیرو اینیک بوش کی وکٹ حاصل کرنے سے پہلے وولوارڈٹ  کی بڑی وکٹ حاصل کی۔  لورا وولوارڈٹ نے  27 س گیندوں سے  33 رنز بنائے۔  ان کے پویلین واپس جانے کے بعد وکٹ پر نیوزی لینڈ کا ایسا کنٹرول ہوا کہ انہوں نے کسی بھی پرویٹز بیٹر کو جمنے نہیں دیا۔

11 اوورز کے بعد اسکور 70/3  تھا، ساؤتھ افریقہ ویمن کو اپنے ٹارگٹ چیزنگ گیم کے دوسرے ہاف میں کچھ خاص کر دکھانے  کی ضرورت تھی لیکن نیوزی لینڈ کی باؤلرز ایسا کچھ کرنے کی اجازت دینا تو درکنا سوچنے تک کی اجازت نہیں دے رہی تھیں۔ 

پروٹیز کے ڈرامائی انداز میں خدوبارہ طلوع ہونے  کی امیدیں اس وقت ختم ہو گئیں جب   کھیل کے 12 ویں اوور میں  77 کے مجموعے پر ایڈن کارسن کی خوبصورت گیندوں کو کھیلنے کی کوشش میں ماریزان کپ  آؤٹ ہو گئیں۔

کیپ (8) ایڈن کارسن کو سوئپ کرنے کی کوشش میں کیچ دے گئیں۔ یہ کارسن کے اوور کی آخری گیند تھی۔ اگلا اوور روز میری مائر نے کیا، ان کی پہلی گیند پر ڈی کلرک (6) میلی کیر کے ہاتھوں کیچ لآؤٹ ہو گئیں۔

نونکولیکو ملابا اپنے 2/31 کے ساتھ گیند بازوں کا انتخاب تھا، جس نے بیٹس اور کیر کے بڑے سکلپس کو اٹھایا۔ Chloe Tryon جنوبی افریقہ کے باؤلرز میں سب سے زیادہ کفایتی تھی، جنہوں نے اپنے چار اوورز میں 1/22 حاصل کیا۔

کیویز کی  اننگز کی کہانی
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کی کپتان لورا ولوارڈٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا  ہیجان خیز فیصلہ کیا تو توقع کی  جارہی تھی کہ وہ کیویز کو کم سے کم مجموعہ تک محدود کر ڈالیں گی، ۔

ونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔ ٹاس کے بعد  وائٹ فرنز کی کپتان سوفی ڈیوائن نے کہا کہ وہ ٹاس کے نتیجے سے خوش ہیں اور ہر صورت میں پہلے بیٹنگ کرنا چاہتی تھیں۔ 

اور وائٹ فرنز  کے ٹاپ آرڈر نے ی ہثابت کیا  کہ کیوں ڈیوائن پہلے بیٹنگ کرنا چاہتی تھیں۔  پاور پلے میں کیویز کو اچھی شروعات  ملی۔ لیکن  جارجیا پلمر کی جارحانہ  چڑھائی اس وقت اچانک ختم ہو گئی جب سنی لوس نے آیا بونگا کھاکا کی گیند پر کیچ پکڑ کر اس نوجوان اوپنر کو 9   رنز پر ہی پویلئین واپس بھیج دیا۔

سوزی بیٹس اور میلی کیر کی شراکت

اس وکٹ کے نقصان کے بعد سوزی بیٹس اور میلی کیر نے چھ اوورز کے بعد مجموعی اسکور 43/1 تک پہنچا دیا۔

بیٹس کی 31 گیندوں پر 32 رنز کی شاندار اننگز کا خاتمہ جنوبی افریقہ   کی نونکولیکو ملابا نے  کلین بولڈ کر کے کیا۔

اور سوفی ڈیوائن کو نادین ڈی کلرک نے ایل بی ڈبلیو کیا – سوفی ڈیوائن کے ایل بی ڈبلیو کو ساؤتھ افریقہ ویمن نے چیلنج کیا تھا اور ری ویو مانگا تھا  لیکن ڈیوائن کو واپس جانا ہی پڑا۔ 

ڈیوائن کے جانے کے بعد  میلی کیر نے نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں انتہائی مسابقتی اسکور تک پہنچانے میں مدد کی۔

  پہلے بیٹنگ کرنے کے لیے کہے جانے کے بعد، نیوزی لینڈ نے تجربہ کار اوپنر سوزی بیٹس نے 32 رنز کے ذریعے اچھی شروعات کی،  وکٹیں گرنے کے باوجود، کیویز نے درمیانی اوورز میں اچھا رن ریٹ حاصل کر لیا تھا۔میلی  کیر (43) نے بروک ہالیڈے (38) کے ساتھ اینکرنگ کا کردار ادا کیا۔

میڈی گرین  نے  12 رنز کئے۔ جورجیا پلیمر نے 09رنز بنائے۔  سوزی ڈیوائن کے 6 اور  اِزی گیز کے 3 رنز سے زیادہ ساؤتھ افریقہ ویمن کی طرف سے ملنے والے 15 رنز کے ایکسٹرا گفٹ نے مجموعی اسکور کو 158/5 تک پہنچا دیا، جس تک پہنچنے کیلئے جنوبی افریقہ کو سخت امتحان کا سامنا کرنا پڑا۔