سٹی42: سینیٹ آف پاکستان مین 26 ویں آئینی ترمیم کے بل پر شق وار ووٹنگ ہو رہی ہے۔ بل کی پہلی شق کو دوتہائی اکثریت سے منظور کئے جانے کے فوراً بعد اجلاس مین شریک وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے فون پر کے وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارک باد دی۔
عدلیہ کے نظام میں ناگزیر اصلاحات کے اس اہم مسودہ پر اتفاق رائے ھاصل کرنے اور اسے پارلیمنٹ میں قانون سازی کے مرحلہ تل لانے کے لئے وفاقی حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے جن لیڈروں نے کئی ماہ تک دن رات ایک کئے رکھا ان میں سرفہرست پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو اور وزیر اعظم شہباز شریف تھے۔ ان کے ساتھ جن سرکردہ افراد نے وقتاً فوقتاً اہم کردار ادا کیا ان میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شامل ہیں۔