سٹی 42 : سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ اگر جیسا مسودہ آیا تھا ویسا منظور ہو جاتا تو کالا سانپ ہوتا۔
سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس آئین نے ملک کو پارلیمنٹ کو بچایا ہوا ہے، اس آئینی ترمیم میں بھی اسٹبلشمنٹ نے شامل کرانے کی کوشش کی ،
انہوں نے کہا کہ جو جے یو آئی نے کامیابیاں حاصل کی ہیں اس پر پی ٹی آئی ساتھ دے۔ جے یو آئی نے کالے سانپ کے دانت توڑ دئیے ہیں ۔ جے یو آئی ان ترامیم کو ووٹ کرے گی ۔