ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبوں میں بلدیاتی نظام کو اختیارات نہیں دیئے گئے، سینیٹر فیصل سبزواری

 صوبوں میں بلدیاتی نظام کو اختیارات نہیں دیئے گئے، سینیٹر فیصل سبزواری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ عوام کے مقدمات کئی کئی سالوں تک عدالتوں میں چلتے ہیں ، کوئی رہنما تقریر کردے تو صبح نوٹس لے لیا جاتا ہے ۔

سینیٹر فیصل سبزواری نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم کے مسودے پر خاصی عرق ریزی کی گئی ہے ، عام لوگوں کو کئی سالوں تک عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا، اگر عدالت اپنا کام فعال طریقے سے کرے تو اس میں عوام کا فائدہ ہے ، عوام کے مقدمات کئی کئی سالوں تک عدالتوں میں چلتے ہیں ، کوئی رہنما تقریر کردے تو صبح نوٹس لے لیا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں میں بلدیاتی نظام کو اختیارات نہیں دیئے گئے، آئین کہتا کہ صوبائی خود مختاری کے ساتھ صوبوں کو بھی اختیارات دیئے جائیں ، جنرل ضیا کا دیا ہوا بلدیاتی نظام چل رہا ہے بلدیاتی نظام کے متلق آئین واضح نہیں ، ہمیں بلدیاتی حکوتوں سے متعلق دیگر جماعتوں کی حمایت حاصل کرنی ہے۔  پی ٹی آئی سے آئینی ترمیم کے مسودے پر نظر ثانی کی گزارش ہے، تحریک انصاف اپنی تجاویز پیش کرے۔