’پی ٹی آئی ہر حکومتی بل کی مخالفت کرے گی‘ ایمل ولی خان کی ایوان میں گفتگو

20 Oct, 2024 | 07:05 PM

سٹی 42 : اے این پی کے لیڈر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اس ترمیم سے جسٹس ثاقب نتار اور جسٹس کھوسہ جیسے ججوں کا راستہ رک گیا ، عدلیہ میں اب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جیسے جج آئیں گے۔ فائز عیسٰی جیسے ججز کی پاکستان کو ضرورت ہے۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایمل ولی خان نے کہا کہ فخر ہے ہم نے جسٹس ثاقب نثار، جسٹس گلزار اور جسٹس کھوسہ جیسے ججز کی تقرری روک دی ہے۔ سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ  اب تک "لاہوری گروپ " کے فیصلے چل رہے تھے،  ساسو ماں کے فیصلے ہوتے تھے، اب لاہوری گروپ کی مرضی نہیں چلے گی،  اب ساسو ماں کے فیصلے نہیں آئیں گے۔ہمیں لاہوری گروپ کے ججوں کی ضرورت نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہر حکومتی بل کی مخالفت کرے گی۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ختم ہوچکا ہے ، بانی پی ٹی آئی قید ہوچکا ہے ، ایمل ولی نے کہا کہ باچا خان ہمارے بانی ہیں لیکن وقت آگے بڑھ چکا ہے، آپ بھی  ، آگے چلو بھائی کب تک بانی پی ٹی آئی کا انتظار کرو گے ۔

ایمل ولی خان  نے کہا کہ ہم نے 26 نکات پر اتفاق کیا تھا آج 22 نکات کا بل سامنے آیا ہے ۔ 

نو مئی کو دفاعی تنصیبات پر حملے کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونا چاہئے

سینیٹر ایمل ولی خان  نے کہا کہ 9 مئی کو وفاقی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہے ، سرکاری اور ذاتی نتصیبات پر کسی کو حملے کا حق نہیں۔  انہوں نے کہا کہ تمام نظام کو سیدھا کرکے عوام کے سامنے رکھنا ہے، پی ٹی آئی غیر سنجیدہ جماعت ہے، جو بل لایا جائے گا اس کی یہ مخالفت کریں گے۔ میں سمجھتا ہو جو بل پیش ہورہا اس میں کچھ نکات مسنگ ہیں۔ 

سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ بہت بحث ہوچکی، اب ترمیم پر ووٹنگ کرلیں۔

مزیدخبریں