ویب ڈیسک: ایم کیو ایم پاکستان نے آئینی ترامیم پر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق آئینی ترامیم کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کی جس میں ایم کیو ایم کی جانب سے آئینی ترامیم پر حکومت کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایم کیو ایم کی جانب سے ربا سمیت چند شققوں میں تبدیلی کا مطالبہ کیا گیا ہے،ایم کیو ایم پاکستان نے سود کے خاتمے کیلئے ٹائم لائن مقرر کرنے کا مطالبہ کیا۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کی تجاوزیر پر مثبت جواب دیا گیا۔