الخدمت فاؤنڈیشن کو  انسانی حقوق کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا 

20 Oct, 2024 | 03:26 PM

 ویب ڈیسک: الخدمت فاؤنڈیشن  پاکستان کو اُس کی ملک و بیرون ممالک خدمات کے اعتراف میں ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان نے انسانی حقوق کے ایوارڈ سے نوازا دیا۔

  الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے یہ ایوارڈ نائب صدر محمد عبدالشکور نے وصول کیا، اس موقع پر سینئر منیجر میڈیا ریلیشنز شعیب ہاشمی بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

  40 ویں ہیومن رائٹس ایوارڈز تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔

 تقریب میں خدمت خلق، انسانی حقوق، ادب اور صحافت میں نمایاں کارکردگی اور خدمات سر انجام دینے والی شخصیات اور اداروں کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

  ادب میں عوامی شاعر شاکر شجاع آبادی اور صحافت میں ارشد شریف مرحوم کو بھی ایوارڈ دیا گیا جو اُن کی اہلیہ جویریہ صدیق نے وصول کیا۔

 صدر ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان سید عاصم ظفر، نائب صدر الیگزینڈر جان ملک و دیگر شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔ 

مزیدخبریں