سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے کیلئے بند کردیئے گئے

20 Oct, 2024 | 03:08 PM

بسیم افتخار: کراچی میں گیس اور بجلی بحران سنگین، سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے کیلئے بند کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں ایس ایس جی سی نےسی این جی سیکٹرکو24گھنٹوں کے لئے گیس کی فراہمی معطل کرنے کافیصلہ کیا، سی این جی اسٹیشنز پر آج صبح 8 بجے سےپیرصبح 8بجےتک کے لئے گیس کی ترسیل معطل کردی گئی، گیس کے مسائل سے شہری پریشان ہوکر رہ گئے۔

شہریوں کا کہناتھا کہ رات سے صبح تک 9گھنٹوں کے لئے گیس کی فراہمی معطل رہتی ہے، گیس کی آنکھ مچولی اور پریشر میں کمی سے پریشان ہیں، گیس کے ہوشربا بلوں نے بھی مشکلات بڑھا رکھی ہیں،بجلی کی لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی شدیدمتاثرہوتے ہیں،دن میں متعدد بار بجلی بند کردی جاتی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہناتھا کہ شہرکے 70فیصد علاقوں میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے،بجلی چوری والے علاقوں میں وہاں کی صورتحال کے مطابق لوڈمینجمنٹ کی جاتی ہے۔

مزیدخبریں