ماڈل ٹاؤن اور ڈیفنس میں کروڑوں روپے کی چوریاں کرنیوالا چور گرفتار

20 Oct, 2024 | 02:46 PM

وقاص احمد: لاہور کے پوش علاقوں میں کروڑوں روپے کی چوریاں کرنیوالا اکیلا چور گرفتار، اکیلے چوری کی وارداتیں کرنیوالے ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئیں.

تفصیلات کےمطابق شہر کے پوش علاقوں میں اربوں روپے کی چوریاں کرنے والا اکیلا چور قانون کے شکنجے میں آگیا، سالہا سال سے اکیلے چوری کی وارداتیں کرنے والے ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پر آگئی۔
ملزم بلال نے چند ماہ کے دوران ماڈل ٹاؤن اور ڈیفنس کے 3 گھروں میں کروڑوں مالیت کی چوری کی تھی،سٹی نیوز نیٹ ورک کوسی سی ٹی وی موصول ہوگئیں جس میں منہ پر نقاب چڑھائے ملزم کو دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوتے دیکھا گیا۔ 

ملزم بلال کو رات کے وقت ماڈل ٹاؤن کی سڑکوں پر گھروں کی ریکی کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے،پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ملزم ماڈل، ڈیفنس سمیت دیگر پوش علاقوں میں گزشتہ کئی سالوں سے چوری کی وارداتیں کر رہا تھا۔
ملزم کو چند روز قبل ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا ہے ،ملزم بلال کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں ایک سو سے زائد مقدمات درج ہیں۔

مزیدخبریں