ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزیوں کی قیمتیں عوام کی جیب پر بھاری پڑنے لگیں

سبزیوں کی قیمتیں عوام کی جیب پر بھاری پڑنے لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسویٰ فاطمہ: لاہور میں سبزیوں  اور پھلوں  کی قیمتیں عوام کی جیب پر بھاری پڑنے لگیں،سبزی منڈی میں  دوکاندار من مانی قیمتوں پر سبزیاں فروخت کرنے لگے۔

اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخوں میں عملدرآمد نہ ہو سکا.آلو سرکاری قیمت 85 جبکہ مارکیٹ میں 110 روپے کلو میں فروخت، پیاز سرکاری قیمت 130  جبکہ مارکیٹ میں 190 روپے کلو میں فروخت، ٹماٹر سرکاری قیمت 130 جبکہ مارکیٹ میں 150 روپے کلو میں فروخت،
ادرک سرکاری قیمت 845  جبکہ مارکیٹ میں 950 روپے کلو میں فروخت، لہسن سرکاری قیمت 410  جبکہ مارکیٹ میں 450 روپے کلو میں فروخت، مٹر  سرکاری قیمت 310 جبکہ مارکیٹ میں 350روپے کلو میں فروخت، شملہ مرچ  سرکاری قیمت 330  جبکہ مارکیٹ میں 400روپے کلو میں فروخت، بینگن سرکاری قیمت 90 جبکہ مارکیٹ میں 110 روپے کلو میں فروخت اور  سبز مرچ سرکاری نرخ 210 روپے کی بجائے 250 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب کیلا درجہ اول  سرکاری قیمت 135 جبکیہ مارکیٹ میں 200 روپے درجن میں فروخت، سیب سرکاری قیمت 220  جبکہ بازار میں 270 روپے کلو میں فروخت، آم چونسہ لیٹ سرکاری قیمت 125  جبکہ مارکیٹ میں 200 روپے کلو میں فروخت، پپیتا  سرکاری قیمت 250  جبکہ بازار میں 300 روپے کلو میں فروخت، آڑو سرکاری قیمت 285 روپے کی بجائے 330 روپے کلو میں فروخت  اور کھجور کی سرکاری قیمت 445  جبکہ اوپن مارکیٹ میں 500 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔
شہریوں کی جانب سے پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔