36سال بعد بھارتی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست

20 Oct, 2024 | 01:50 PM

 ویب ڈیسک:نیوزی لینڈ نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر بھارتی سرزمین پر 36 سال بعد پہلا ٹیسٹ میچ جیت لیا۔

 بھارت کی ٹیم پہلی اننگز میں 46 رن پر ڈھیر ہو گئی تھی جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 402 رن بنائے جس میں رچن راوندرا کے شاندار 134 اور ڈیون کانوے کے 91 رنز شامل تھے۔دوسری اننگز میں بھارت بلے بازوں نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 462 سکور کیا ، بھارت کی طرف سے سرفراز خان نے 150 ،  رشبھ پنت 99 ، ویرات کوہلی 70 اور روہت شرما نے 52 رنز بنائے۔

 بھارت نے جیت کیلئے 107 رنز کا ہدف دیا جسے نیوزی لینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ، نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 8 وکٹیں حاصل کیں
 

مزیدخبریں