ویب ڈیسک: اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کی روشنی میں پریس گیلری میں ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
اسپیکر کی رولنگ کے مطابق پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری سے ویڈیو بنانے سے گریز کریں، کوئی ویڈیو بنائے گا تو اس کا موبائل فون ضبط کر لیا جائے گا، قومی اسمبلی کے سکیورٹی اہل کار بھی پریس گیلری میں موجود ہوں گے۔
دوسری جانب ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کے لیے سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں، قومی اسمبلی کے اجلاس میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پریس گیلری کارڈ کے حامل میڈیا نمائندوں کو پارلیمنٹ میں داخلے کی اجازت ہو گی، آج کے اجلاس کے لیے ون ڈے پریس گیلری کارڈ جاری نہیں کیے جائیں گے۔