ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب :22 ہزار غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

سعودی عرب :22 ہزار غیر قانونی تارکین وطن گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں 21 ہزار 971 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار کر لیے گئے۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 13 ہزار سے زائد افراد اقامہ قوانین، تقریباً ساڑھے 5 ہزار سرحدی قوانین اور 3300 سے زائد لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔ 

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق غیرقانونی طورپر مملکت میں داخل ہونےکی کوشش پر 1421 افرادگرفتار ہوئے جبکہ غیرقانونی طورپرملک سے باہر جانے کی کوشش میں53 افراد گرفتار اور غیرقانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر18 افراد گرفتار کیے گئے۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے جبکہ مجموعی طور پر سعودی عرب میں 21 ہزار 971 غیر قانونی تارکین گرفتار کیے گئے ہیں۔