جاوید بٹ کوقتل کرنے والے شوٹر کو مقتول کی اہلیہ نے شناخت کرلیا

20 Oct, 2024 | 12:32 PM

عابد چودھری: طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں پیشرفت، جاوید بٹ کوقتل کرنےوالے شوٹر کومقتول کی اہلیہ نے شناخت کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق شوٹر اظہر،الیاس کو پولیس نے گرفتار کرکے شناخت پریڈکے لئےجیل بھجوایا تھا، جاوید بٹ کی بیوہ نےجیل میں جاکر کر اظہر اور الیاس کی شناخت کی۔
قتل کے وقت جاوید بٹ کی اہلیہ بھی گاڑی میں موجود تھی ، جاوید بٹ قتل کیس میں مطلوب ملزم عارف پولیس کی گرفت میں نہ آ سکا،جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بھی نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے

مزیدخبریں