ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب نے 3 صوبائی اتھارٹیز بنانے کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب نے 3 صوبائی اتھارٹیز بنانے کی منظوری دیدی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: پنجاب میں ڈویلپمنٹ، واٹر اینڈ سینی ٹیشن اور ہارٹیکلچر کیلئے صوبائی اتھارٹیز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں تین صوبائی اتھارٹیز بنانے کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پنجاب واٹراینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی اور پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی قائم کی جائے گی، صوبائی اتھارٹیز کے قیام کے لئے باقاعدہ قانون سازی ہوگی، صوبائی اتھارٹیز مرکزی سطح پر پالیسی اور پلان تشکیل دیں گی۔

لوکل لیول پر ڈویلپمنٹ، واٹر اینڈ سینی ٹیشن اور ہارٹیکلچر ایجنسی عملدرآمد یقینی بنائیں گی، صوبائی اتھارٹیز کے لئے گورننگ بورڈ اور ڈائریکٹر جنرل بنانے کی تجاویز دی گئی، لوکل لیول پر مینجمنٹ بورڈ اور منیجنگ ڈائریکٹر بنانے کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سٹریٹ لائٹس سولر انرجی پر منتقل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

صوبائی وزراء بلال یاسین، ذیشان رفیق، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری، متعلقہ سیکرٹریز اور دیگر حکام اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ سیکرٹری ہاؤسنگ اور بلدیات نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔