ائیر ٹریفک کنٹرول کا آج عالمی دن منایا جارہا ہے

20 Oct, 2024 | 12:18 PM

سعید احمد:ائیر ٹریفک کنٹرول کا آج عالمی دن منایا جارہا ہے۔فضا میں طیاروں کی رہنمائی کر کے لینڈنگ اور ٹیک آف کے ساتھ بحفاظت منزل تک پہنچانے میں ائیر ٹریفک کنٹرولرز کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔

ہوائی اڈے سے طیاروں کے اڑان بھرنے سے لیکر باحفاظت منزل تک پہنچانے میں تمام تر ذمہ داری ایئر ٹریفک کنٹرولر پر عائد ہوتی ہے،ائیر ویز میں طیاروں کو ایک دوسرے سے محفوظ فاصلوں پر رکھنا،موسم کی صورتحال کے ساتھ جہازوں کی رہنمائی فرائض میں شامل ہے۔

1920میں ایئر ٹریفک کنٹرولر کا نظام وجود میں آیا، 1922 میں لندن میں پہلا کنٹرول ٹاوربنایا گیا،ایئر ٹریفک کنٹرولر کے فعال ہونے کے بعد مسافرطیاروں کو متعدد خوفناک حادثات سے بچایا جاچکا ہے.جسکے نتیجے میں ہزاروں قیمتی انسانی جانیں محفوظ رہیں۔

 
 
 
 

مزیدخبریں