سموگ کی روک تھام : پنجاب میں منصوعی بارش کیلئےانتظامات مکمل

20 Oct, 2024 | 12:08 PM

ویب ڈیسک:  پنجاب حکومت نے سموگ سے بچاؤ کے لئے مصنوعی بارش کے انتظامات مکمل کر لئے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محکمہ ماحولیات آرمی ایوی ایشن، سول ایوی ایشن، پی سی ایس آئی آر اور محکمہ موسمیات نے مشترکہ حکمت عملی تیار لی ہے ، سموگ سے بچاؤ کے لئے بوقت ضرورت مصنوعی بارش کی جائے گی، مصنوعی بارش اور دیگر اقدامات کے لئے وسائل بھی مہیا کر دئیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ موسمیات کی معاونت سے مصنوعی بارش کی جائے گی، سموگ کی شدت کی صورت میں تمام انتظامی اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، بین الاقوامی معیار کے مطابق مصنوعی بارش کے حوالے سے عمل کیا جائے گا، ایک بار مصنوعی بارش پر 50 سے 70 لاکھ روپے خرچ آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ زہریلا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، کارخانوں اور ذرائع کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، زہریلے دھوئیں سے بچاؤ کے اقدامات سے ماحول بہتر کر لیں تو مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں، عوام ساتھ دیں، مل کر سموگ سے بچاؤ کے جہاد کو کامیاب بنائیں۔ 
 

مزیدخبریں