ویب ڈیسک: منگھوپیر مسلم گوٹھ میں شوہر نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کر دیا.
تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود مسلم گوٹھ میں گھریلو ناچاقی کے باعث شوہر نے فائرنگ کرکے 46 سالہ شہناز بی بی کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شوہر نے مقتولہ کو ایک گولی سر پر ماری.
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دی جبکہ ملزم کی تلاش میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے.