سٹی42:مولانافضل الرحمان نےکہا آئینی ترامیم پر حکومت سے کوئی بڑا اختلاف نہیں,پی ٹی آئی نے ایک دن مانگا،ہم نے ان سے اتفاق کیا،پی ٹی آئی کےجواب کا انتظار ہے، بانی پی ٹی آئی نے مجھے مثبت پیغام بھیجا، یہ خبر بھی گردش کررہی ہے کہ ترمیمی مسودے کو آج حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر حکومت سے کوئی بڑا اختلاف نہیں رہا,’آئینی ترامیم کے ابتدائی مسودے کو مسترد کر دیا تھا، ہمارے تحفظات کے بعد حکومت متنازع شقوں سے دستبردار ہوئی,آئینی ترامیم کے نئے مسودے پر کوئی اختلاف رائے نہیں۔‘
ذرائع ابلاغ کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم کے معاملہ پر ترمیمی مسودے کو آج ختمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے، حتمی مسودے کی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے آج پھر حکومتی اور اپوزیشن کے وفد کی ملاقاتیں متوقع ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے آج مولانا فضل الرحمان کو ترمیم پر اپنے موقف سے آگاہ کیا جائے گا۔