سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ نے افسران کو اہم ہدایات کردیں

20 Oct, 2024 | 11:26 AM

عابد چودھری:سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس،نامز د و نامعلوم ملزمان اورزیرِ تفتیش مقدمات کی بروقت تکمیل پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن روزانہ نامزد ،نامعلوم ملزمان سے متعلق مقدمات کی مانیٹرنگ کی ہدایت، بلال صدیق کمیانہ نے ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ کو پینڈنسی جلد سے جلد نمٹانے کا حکم دیا۔

  بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی کہ ایس ڈی پی اوز اپنے تفتیشی افسران کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیں،زیرِتفتیش مقدمات کو بروقت نمٹایا جائے، ایک ماہ سے پرانا نامزد، تین ماہ سے پرانا نامعلوم مقدمہ زیر التواء نہ رہے۔
انویسٹی گیشن ونگ کاانصاف کی فراہمی میں کردار نہایت اہمیت کاحامل ہے،مظلوم کو میرٹ پر انصاف دلائیں، بلا امتیازقانونی کارروائی عمل میں لائیں،فرائض کی انجام دہی میں کسی سفارش کو قبول نہ کیا جائے،اجلاس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید اورڈی ایس پیز انویسٹی گیشن نے شرکت کی۔

مزیدخبریں