بغیر لائسنس موٹرسائیکلسٹ کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت

20 Oct, 2024 | 10:54 AM

ویب ڈیسک: سی ٹی او نے بغیر لائسنس موٹرسائیکلسٹ کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کر دیا ہے۔

 ڈرائیونگ لائسنس کے طریقہ کار اور حصول کو انتہائی سہل بنایا گیا ہے، مگر اس کے باوجود بڑی تعداد میں موٹرسائیکل سوار بغیر لائسنس سڑکوں پر گھوم رہے ہیں۔

موٹرسائیکلسٹ کے لیے لرنر پرمٹ کی 42 روز کی میعاد کو ختم کر دیا گیا ہے۔ بغیر لائسنس موٹرسائیکل سوار کو بھاری جرمانہ اور موٹرسائیکل بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

سی ٹی او عمارہ اطہر کا کہنا تھا  کہ اب لائسنس بنوانے کے بعد ہی موٹرسائیکل واپس کی جائے گی۔ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 2,000 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ لائسنس کی فیس 930 روپے ہے۔

 عمارہ اطہر نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

سی ٹی او کا مزید کہنا تھا  کہ بار بار آگاہی اور وارننگ کے باوجود اب سختی کی جائے گی تاکہ سڑکوں پر نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔

مزیدخبریں