ائیرپورٹ پر  3منٹ سے زیادہ گلے ملنے پر پابندی

20 Oct, 2024 | 10:46 AM

ویب ڈیسک:  نیوزی لینڈ کے ڈونیڈن ائیرپورٹ نے دنیا بھر میں ایک دلچسپ بحث چھیڑ دی، ریلوے سٹیشنز اور ایئر پورٹس پر  3منٹ کی حد مقرر کردی گئی ہے اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ اگر آپ زیادہ بہتر الوداع کہنا چاہتے ہیں تو  پارکنگ لاٹ کا استعمال کریں۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ  پر لگائے گئے ایک نئے نشان پر لکھا گیا ہے کہ روانگی کے زون میں گلے ملنے کا وقت تین منٹ تک محدود ہے۔ اس حوالے سے ایک فیس بک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس نے لوگوں کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔ کچھ لوگ گلے ملنے پر پابندی پر ناراض ہیں، جب کہ دوسرے اس بات پر حیران ہیں کہ ایئرپورٹ پر ابھی بھی روانگی زون میں جانے کی مفت سہولت موجود ہے۔

ڈونیڈن ائیرپورٹ کے سی ای او ڈینیئل ڈی بونو نے نیوزی لینڈ کے ایک ریڈیو سے اس موضوع پر  بات کرتے ہوئے ایئرپورٹس کو "جذبات کے گڑھ" قرار دیا اور ایک تحقیق کا حوالہ دیا جس کے مطابق 20 سیکنڈ کا گلے ملنا "محبت کے ہارمون" آکسی ٹوکسین کا ایک دھماکا فراہم کرنے کے لیے کافی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گاہکوں کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانا زیادہ لوگوں کو گلے ملنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

ڈی بونو کا کہنا ہے کہ ان کا عملہ ڈونیڈن ائیرپورٹ کے پارکنگ لاٹ کئی دلچسپ چیزیں دیکھ چکا ہے۔

ایئرپورٹ کی یہ نئی پالیسی شاید کچھ لوگوں کے لیے نامناسب ہو لیکن وہ لمحات جو ہم اپنے پیاروں کے ساتھ گزارتے ہیں ہمیشہ قیمتی رہیں گے۔

مزیدخبریں